×چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری رائفل شوٹنگ میں معتبرین نے شرکت کرکے حوصلہ افزائی کی ، نوابزادہ میر شعیب زہری

بدھ 22 مئی 2024 22:00

-قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری رائفل شوٹنگ میں ڈپٹی کمشنر بلال شبیر کرنل محمد عمر ایس ایس پی قلات دوستین دشتی قلات کے معتبرین و دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مہمانوں کے مشکور ہیں جنہوں نے شرکت کرکے ہماری حوصلہ افزائی کی نوابزادہ میر شعیب جان زہری ہمارے کوشش ہیکہ نوجوان نسل منشیات سے بچ کر مختلف کھیلوں کا حصہ بنے بلا تفریق نوجوانوں سے معاونت کرینگے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما و چیئرمین میونسپل کمیٹی نوابزادہ میر شعیب جان زہری نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری رائفل شوٹنگ میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے مہمانان و ڈسٹرکٹ آفیسرز قبائلی معتبرین صحافی برادری انتظامیہ ددران رائفل شوٹنگ کلب کے منتظمین اہل علاقہ کے مشکور ہیں جنہوں نے رائفل شوٹنگ میں حصہ لیکر ہمارے اور شوٹرز کی حوصلہ افزائی کی مستقبل میں مزید بہتر انداز پروگرام منعقد کرینگے انہوں نے کہا کھیل کی میدان میں بلا تفریق نوجوانوں سے معاونت کی کوشش کرینگے سیکورٹی کے بہتر انتظام پر ایس اپچ او حبیب بابئی کے خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور دودران رائفل شوٹنگ کے منتظمین نے مہمان نوازی کی مثال قائم کی۔