گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال قربانی کے جانوروں کی تعداد 5لاکھ کم رہنے کا اندازہ

قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی مجموعی مالیت 5.06ارب روپے ،شدید گرمی کے نتیجے میں تقریباً 35فیصد خراب ہو گئیں گزشتہ سال کی قربانی کے جانوروں کی مجموعی مالیت 421ارب ،رواں سال 494ارب رویپ تک پہنچ گئی ‘آغا سید الدین

بدھ 19 جون 2024 19:45

گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال قربانی کے جانوروں کی تعداد 5لاکھ کم رہنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2024ء) ملک میں امسال عید الاضحی پر گزشتہ سال کے مقابلے میں قربانی کے جانوروں کی تعداد 5لاکھ کم رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے جبکہ شدید گرمی کے نتیجے میں تقریباً 35 فیصد کھالیں خراب ہو گئیں۔ پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین آغا سیدالدین کے مطابق ملک بھر تقریباً58لاکھ 60ہزار جانوروں کی قربانی کی گئی جن میں 20لاکھ گائے، 30لاکھ بکرے، 8لاکھ بھیڑیں اور 60ہزار اونٹ شامل ہیںجبکہ گزشتہ سال 66لاکھ 60ہزار جانوروں کی قربانی کی گئی تھی۔

آغا سیدین نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال تقریباً 5 لاکھ بکروں کی کمی کا اندازہ لگایا گیا ہے جبکہ قربانی کے باقی جانوروں کی تعداد بھی اتنی ہی رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس مرتبہ قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ نتیجتاًقربانی کے جانوروں کی کل مالیت بڑھ کر 494 ارب روپے ہو گئی جبکہ گزشتہ سال کی قربانی کے جانوروں کی مجموعی مالیت 421 ارب روپے تھی۔

رواں سال عیدالاضحی پر گائے کی اوسط قیمت 25,000 روپے اضافے سے 150,000 روپے تک بڑھ گئی، بکرے کی اوسط قیمت 5000 روپے اضافے سے 50,000 روپے رہی، بھیڑ کی اوسط قیمت 10,000 روپے اضافے سے 40,000 روپے تک پہنچ گئی جبکہ اونٹ کی اوسط قیمت 200,000 روپے رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھالوں کی بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے رجحان سمیت متعدد عوامل کی وجہ سے اس سال کھالوں کی مجموعی قیمت کا تخمینہ گزشتہ سال کے 4.670 ارب روپے کے مقابلے میں5.06ارب روپے لگایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :