کاشتکار بہترین پیداوار کے حصول کیلئےزرعی مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دیں،محکمہ زراعت

جمعرات 23 مئی 2024 13:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) مختلف فصلات کی پیداوار میں زرعی عوامل کی مینجمنٹ کا کردار90 فیصدجبکہ وارئٹی کا عمل دخل صرف 10فیصدہے لہٰذاکاشتکار بہترین پیداوار کے حصول کیلئے مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادچوہدری خالد محمود نے کہا کہ کاشتکاراپنے علاقے کے ماحول،ذرخیزی زمین،پانی کی فراہمی اور دیگر وسائل کو مد نظر رکھ کرمختلف پیداواری عوامل جن میں موزوں زمین کا انتخاب اور اس کی تیاری، بہتر بیج، مناسب شرح بیج، بروقت کاشت، طریقہ کاشت، کھادوں کا متوازن استعمال، جڑی بوٹیوں کا انسداد، آبپاشی اور تحفظ نباتات شامل ہیں پرخصوصی توجہ مرکوز کریں۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار بہترین انتظام سے فصلات کی شانداراور بھرپور پیداو ار حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں کپاس کی کاشت کا عمل شروع ہے جہاں 80فیصد رقبوں پر کپاس کی کھیلیوں میں کاشت کی جارہی ہے جس سے پانی کی 40فیصداور بیج کی 50فیصد بچت کے ساتھ فی ایکڑ زیادہ پیداواربھی حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فصلوں کی جدید پید واری ٹیکنالوجی بارے کاشتکاروں کو آگاہی کیلئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔

متعلقہ عنوان :