Live Updates

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری عمران خان کے گھر آمد ، لواحقین سے اظہار تعزیت

جمعرات 23 مئی 2024 18:50

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری عمران خان کے گھر آمد ، لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے چوہدری عمران خان کی عوام کے لیے گراں قدر خدمات کو بھی سراہا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے چند دن قبل بیول میں قتل ہونے والے پیپلز پارٹی کے رہنما و نائب صدر انجمن تاجراں بیول چوہدری عمران خان کی رہائش گاہ پر جاکر گھر والوں سے تعزیت کا اظہارِ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری عمران تمام کارکنان سے مختلف تھے، اس نے ہمیشہ بیول کے لوگوں کے لیے سوچا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری عمران خان کی کاوشوں سے ہم نے بیول میں کروڑوں روپے کے پراجیکٹس منظور کروائے ، مرحوم ہمیشہ غریب طبقے کے لیے امید کی کرن رہے۔ راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔ ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے رہنما ماسٹر اعظم ،پیپلز پارٹی بیول کے صدر حافظ عمران بھی تھے۔\378
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات