روس،رن وے پر ملازم ہوائی جہاز کے پہیے کے نیچے آکر ہمیشہ کے لیے معذور ہو گیا

جمعہ 24 مئی 2024 12:58

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2024ء) سوشل میڈیا پر دلچسپ اور حیرت انگیز واقعات سے متعلق خبریں تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران بھی کر دیتی ہیں۔حال ہی میں غیر ملکی میڈیا کی جانب سے ایک ایسا واقعہ رپورٹ کیا گیا ہے جو کہ اپنی نوعیت کا حیران کن ثابت ہو رہا ہے۔روسی شہر یکاترنبرگ میں واقع ائیرپورٹ کولتسوو میں ایک ہوائی جہاز کی زد میں آ کر گرانڈ کریو ممبر بچ تو گیا ہے، تاہم زخمی ضرور ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

32 سالہ ریل مقامی ایئرپورٹ پر گرانڈ کریو ممبر کی ذمہ داریاں نبھا رہا تھا، کہ اسی دوران ایئر بس اے 230 کے فرنٹ لینڈنگ گیئر کی زد میں آ گیا۔اورل ایئرلائنز کی زد میں آنے والے گرانڈ کریو ممبر کے حوالے ایئرلائن کی جانب سے باضابطہ ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔ایئرلائن کے مطابق ایئر کرافٹ پارکنگ لاٹ سے جہاز کو ٹیکسنگ کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اسی دوران ورکر زد میں آ گیا، جبکہ ملازم کی ٹانگ زخمی ہوئی ہے۔موقع پر ایمبولینس بلوا لی گئی تھی، جہاں ملازم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔