سعودی ریاست میں مسجد نمرہ کی سب سے بڑی توسیع ہوئی

رقبہ 110,000 مربع میٹر سے زیادہ ہے‘ مسجد کے پیچھے سایہ دار صحن ہے جس کا رقبہ 8,000 مربع میٹر ہے مسجد میں 64 گنبد اور 10 مرکزی دروازے ہیں

ہفتہ 15 جون 2024 18:39

سعودی ریاست میں مسجد نمرہ کی سب سے بڑی توسیع ہوئی
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2024ء) سعودی ریاست کے دور میں مسجد نمرہ نے اپنی سب سے بڑی توسیع دیکھی تھی۔ اس مسجد کی لمبائی مشرق سے مغرب تک 340 میٹر اور چوڑائی شمال سے جنوب تک 240 میٹر ہے۔ اس کا رقبہ 110,000 مربع میٹر سے زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

مسجد کے پیچھے سایہ دار صحن ہے جس کا رقبہ 8,000 مربع میٹر ہے۔ مسجد کے طول و عرص میں 4 لاکھ نمازیوں کی گنجائش ہے۔ مسجد میں 6 مینار ہیں۔ ہر مینار کی بُلندی 60 میٹر ہے۔ مسجد میں 64 گنبد اور 10 مرکزی دروازے ہیں۔ ایک بیرونی کمرہ میں ریڈیو کی سہولت دی گئی ہے۔ خطبہ اور عرفہ کے دن دوپہر اور عصر کی نمازیں براہ راست سیٹلائٹ کے ذریعے نشر کی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :