اغوا کا ڈرامہ رچانے والے غلام رسول کا انکشافات پر مبنی ویڈیو بیان سامنے آگیا

دوستوں سے 65 لاکھ روپے لیے تھے لیکن کاروبار میں نقصان ہوگیا،خود کو چھپانے کے لیے پنڈی چلاگیا

جمعہ 24 مئی 2024 19:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2024ء) خود کے اغوا اور قتل کا ڈراما رچانے والے اوایس سیشن عدالت نوابشاہ کے بیٹے غلام رسول کا انکشافات پر مبنی ویڈیو بیان سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق او ایس سیشن عدالت شہید بینظیرآباد کے بیٹے کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا ، غلام رسول کا انکشافات پر مبنی ویڈیو بیان سامنے آگیا۔غلام رسول نے بتایا کہ ڈیڑھ سال قبل لنڈے کا کاروبار شروع کیا تھا، اچھی آمدن ہونے پر کئی دوستوں سے پیسے لیے اور پرافٹ دیتا رہا، دوستوں سے 65 لاکھ روپے لیے تھے لیکن کاروبار میں نقصان ہوگیا۔

افسر کے بیٹے نے کہا کہ سوچاایسی جگہ چلا جاتا ہوں جہاں مجھے کوئی جانتا نہ ہو، 23 اپریل کو نواب شاہ سے کراچی اورپھرٹرین کے ذریعے پنڈی چلا گیا، آئی ڈی کھولی تو پتہ چلا میرے لاپتہ ہونے کی خبریں چل رہی ہیں، میں نے ایک آئی ڈی بنائی اور اپنی رسیوں سے بندھی تصویرسینڈ کی۔

(جاری ہے)

غلام رسول نے کہا کہ میسج میں کہا آپ کا بیٹا اغواکرلیا ہے اور2 دن آئی ڈی نہیں کھولی، ایک اورتصویربنائی جس میں ایسا لگتا تھا جیسے مجھے مار دیا گیا ہو، تصویر بھیجنے کے بعد رشتے داروں کے بہت پیغامات آرہے تھے۔

ملزم نے مزید بتایا کہ ڈاکو بن کر پہلے گھر والوں کو اغوا کا کہا اور پھر خبر دی کے آپ کے بیٹے کو مار دیا گیا ہے، تو رشتے داروں نے کہا ہمیں لاش دیں، میں نے کہا وہ پھینک دی ہے اور کہا آپ آئی جی ہٹائیں، اس نے ہمارے بندے مارے ہیں۔غلام رسول نے کہا کہ کچھ دن احتجاج ہوااورختم ہوگیا، سمجھ گیامیرے مرنے کا یقین ہوگیا ، کسی نے اغوا نہیں کیا، پیسے واپس کرنے کے ڈر سے مرضی سے گیا تھا، سندھ اورپنجاب پولیس مجھے ریکورکرکے تھانے لے آئے۔