تھانہ میں آنے والے شہریوں کے ساتھ بہترین رویہ رکھا جائے، ڈی پی او کی پولیس افسران کو ہدایت

ہفتہ 25 مئی 2024 15:42

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی طرف سے پولیس اجلاس کا انعقادکیا گیا۔ پولیس اجلاس میں ضلع بھر سے پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس کا مقصد آپکے مسائل کو براہ راست جاننا اور ان کے فوری حل کو یقینی بنانا ہے، آپ کی ویلفیئر کے لیے محکمہ پولیس ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے۔

آپ لوگ ٹرانسفرز یا کسی بھی مسئلہ کے حل کیلئے براہ راست مجھے مل سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے ہدایت کی کہ مقدمات کے اندراج کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کرپشن پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی کو اپنایا جائے۔ ڈی پی او نے ہدایت کی کہ تھانہ میں آنے والے شہریوں کے ساتھ بہترین رویہ رکھا جائے، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ، ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے ہر لمحہ کوشاں رہیں ، تھانہ میں آنے والے شہریوں کی دادرسی کو یقینی بنایا جائے ، منشیات فروشوں، مویشی چوروں اور رسہ گیروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے ، عید الاضحیٰ کی مناسبت سے دیہاتی تھانوں میں گشت کے نظام کو مزید موثر بنائیں تاکہ مویشی چوری نہ ہو سکے۔