ٴْحکومت کی جانب سے مطالبات کے حل کی یقین دہانی کے باوجود عملدرآمد نہیں ہوا، سعید احمد لہڑی

اتوار 26 مئی 2024 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2024ء) بلوچستان بس فیڈریشن کے صدر سعید احمد لہڑی، چیئرمین تفتان بس ٹرانسپورٹ یونین میر محمودخان بادینی،آل تفتان روٹ رخشان بیلٹ ٹرانسپورٹ یونین اورآل کوئٹہ مکران ٹرانسپورٹ یونین کے نمائندگان حاجی ملک شاہ جمالدینی حاجی عبدالمالک محمدحسنی،حاجی اللہ بخش بادینی حاجی باباجان شاہوانی،حاجی طاہر خان محمدحسنی، حاجی علی نواز لہڑی ،حاجی عبد الرسول مینگل،اوردیگرٹرانسپورٹروں نے ٹرانسپورٹ یونین اتحاد حب کیمپ کے ٹرانسپورٹرز کی جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں پسماندہ بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز کے مطالبات تسلیم کرکے ان پر عمل درآمد کرنا کراناحکومت بلوچستان صوبائی اور وفاقی وزارت داخلہ ایف بی آر کسٹمز حکام کی ذمہ داری ہیں کیونکہ اب بلوچستان کے ٹرانسپورٹرزکے مسائل ومشکلات پوائنٹ آف نو ریٹرن پر پہنچنے کوہیں، اسی طرح کوئٹہ سے تفتان اور مکران روٹس پر درجنوں چیک پوسٹیں اب بھی برقرار ہیں جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے ہمارے مطالبات پر یقین دہانیوں کے باوجود بھی متعلقہ حکام کوئی عمل درآمد نہیں کررہے ان خیالات کا اظہار تفتان بس اسٹاپ سریاب روڈ کوئٹہ میں ٹرانسپورٹ نمائندوں کا مشترکہ اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی اپنے بیانیہ برقرارہیں کہ ایک روٹ کے ایک گاڑی کو دورانیہ سفر میں ایک بار چیک کرنا کافی ہے نہ کہ ایک ہی گاڑی کو اس کے دورانیہ سفر میں درجنوں جگہ اینٹی سمنگلنگ کے نام پر روکھنا تنگ کرنا یہ ظلم ختمِ ہونا چاہئے یہی حال بلوچستان بھر کے نیشنل ہائی ویز کی ہے جبکہ سندھ پنجاب وغیرہ کے نیشنل ہائی ویز پر کوئی ادارہ اینٹی سمنگلنگ کینام پر پبلک ٹرانسپورٹ کو بار بار نہیں روکھتے تو پھر بلوچستان کی نیشنل ہائی ویز پر یہ ظلم کیوں قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہیے، حکمران اگر مطالبات پر عمل درآمد کرانے سے متعلق بے بس ہیں تویہ ان کیلئے سوالیہ نشان ہے ہم توصرف افسوس ہی کرسکتے ہیں لہذا عوامی نمائندگان خواہ انکاتعلق حکمران جماعتوں سے ہو یا اپوزیشن جماعتوں سیہو وہ ٹرانسپورٹرز کے مسائل و مطالبات کے حق میں خاموش رہنے کے بجائے اپنے اپنے فورم پر آواز اٹھائیں بلکہ مطالبات کو متعلقہ سیتسلیم کرواکرنوٹیفکیشن جاری کراکیان پر عملدرآمد بھی کرائیں اور تاکہ وہ ثابت کریں کہ واقعی وہ عوام سیآئی ہیں،اگر موجودہ حکومت مسائل کو سنجیدگی سے حل کرناچاہتے ہیں تو وزیراعلی بلوچستان یا گورنر بلوچستان کی چیرمین شپ میں وزارت داخلہ ایف بی آر سمیت تمام اداروں کے سربراہان اور ٹرانسپورٹ نمائندہ گان کا مشترکہ اعلی سطحی اجلاس بلائیں مسئلہ کوہمیشہ کے لیے حل کرائیں۔