Live Updates

سمبڑیال میں کسان کارڈ رجسٹریشن کا آغاز یکم جون سےہو گا،سنیئر فیلڈ آفیسر محکمہ زراعت

پیر 27 مئی 2024 16:55

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2024ء) سنیئر فیلڈ آفیسر محکمہ زراعت سمبڑیال لیاقت علی نے کہا ہے کہ سمبڑیال میں کسان رجسٹریشن کارڈ کا آغاز یکم جون سے ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اے پی پی کو بتایا کہ12.5 ایکڑ زرعی اراضی رکھنے والے کسانوں کو کسان کارڈ کے لیے اہل تصور کیا جائے گا اور ایک لاکھ 50ہزار روپے تک سود سے پاک قرض ہر سیزن میں دیا جائے گا۔سنیئر فیلڈ آفیسر نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کسانوں کی بحالی کے لیے پرعزم ہیں اور کسان کارڈ محکمہ زراعت پنجاب اور بینک آف پنجاب کے اشتراک سےجاری کیا جائے گا،جس کا مقصد کسانوں کی مالی امداد کرنا اور زراعت کو پروان چڑھانا ہے ، کسان کارڈ ملک میں خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیےمعاون ثابت ہوگا۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات