کاشتکاروں کا نئے ٹیکسوں اور بجلی نرخوں میں اضافے پر غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان
ملک بھر کے سپننگ یونٹس کو خام روئی کی خریداری اور ٹیکسٹائل ملوں کو روئی کی ترسیل فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ،کاٹن جنرز پہلے ہی 11 مختلف قسم کے ٹیکس ادا کر رہے ہیں،چوہدری وحید ارشدچیئرمین پی سی جی اے
فیصل علوی
پیر 24 جون 2024
14:07
(جاری ہے)
پی سی جی اے کے چیئرمین چوہدری وحید ارشد کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم کئے جانے تک نہ تو وائٹ لنٹ ٹیکسٹائل ملوں کو پہنچائی جائے گی اور نہ ہی کپاس کی فروخت کے کسی نئے معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔
جننگ سیکٹر پر 72 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) پہلے ہی نافذ ہے اور پی سی جی اے نے حکومت سے بار بار اسے کم کرنے کی درخواست کی گئی ہے کیونکہ بہت سے یونٹ پہلے ہی زیادہ ٹیکس کی وجہ سے بند ہو چکے ہیں۔کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق کا کہنا تھا کہ جننگ فیکٹریوں کیلئے بجلی کے فکسڈ چارجز 2 ہزار روپے فی کلو واٹ (فی گھنٹہ) کے ریٹ مقرر کئے گئے ہیں جس کا مطلب ہے کہ ایک فیکٹری بند ہونے کے باوجود کم از کم 6 لاکھ روپے ماہانہ ادا کرے گی۔انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ وزیر خزانہ کی جانب سے پیش کئے گئے حالیہ وفاقی بجٹ میں آئل کیک (کھل بنولہ) کی فروخت پر اضافی 10 فیصد جی ایس ٹی تجویز کی گئی ہے۔جننگ سیکٹر پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے حکام سے بار بار رابطہ کیا گیا ہے کیونکہ بہت سے یونٹ پہلے ہی زیادہ ٹیکس کی وجہ سے بند ہو چکے ہیں۔مزید زراعت کی خبریں
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب کے ’زرعی ٹرانسفارمیشن پلان‘ کے تحت منی ڈیمز کی الاٹمنٹ کے لیے قرعہ اندازی کا انعقاد
-
پاکستان میں زیتون کی کاشت 60 اضلاع تک پھیل گئی، 12 ہزار کسان منسلک
-
محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو پیاز کی کاشت اکتوبر میں کر نے کی ہدایت
-
مکئی کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھنے کےلئے 2سے3 مرتبہ گوڈی کریں ، عامرصدیق
-
پاکستانی تل کی بڑھتی طلب کے پیش نظر تل کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات تیار کرکے چینی مارکیٹ میں برآمد کرنے کا منصوبہ
-
پاکستان میں زرعی جدت کی جانب بڑی پیشرفت؛ جی ایم مکئی بیج کی منظوری
-
پاکستانی سی فوڈ برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
-
کپاس کی پیداوار کے درست تخمینے کیلئے سیٹلائٹ مانیٹرنگ اورفیکٹریوں کے ڈیٹا کی روزانہ نگرانی کا فیصلہ
-
پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات ریکارڈ 568 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
-
کپاس کی فی ایکڑ اوسط پیداوار بڑھانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہو گا،ڈائریکٹر زراعت
-
پاکستان کی سی فوڈ برآمدات پہلی بار 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں
-
ملک میں یوریا اورڈی اے پی کھادوں کی فروخت میں اگست کے دوران کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.