اے این پی صوابی نے ٹوبیکو سیس کی رقم کو ایکسائز میں شامل کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا

پیر 3 جون 2024 20:15

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2024ء) عوامی نیشنل پارٹی ضلع صوابی نے صوبائی حکومت کی جانب سے ٹوبیکو سیس کی رقم کو ایکسائز میں شامل کرنے کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے عوام اور کسان دشمنی پالیسی قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر حاجی امان اللہ منعقد ہوا جس میں تمام ضلعی اور چاروں تحصیلوں کے اراکین نے شرکت کی ضلعی سیکرٹری جنرل نوابزادہ کے مطابق اس موقع پر ضلعی سنیئر نائب صدر چیرمین تحصیل رزڑ ملک غلام حقانی نے اعلامیہ جاری کیا جس کے مطابق اج 4 جون کو عوامی نیشنل پارٹی صوابی ایکشن کمیٹی کے جلسے میں بھر پور شرکت کرے گی 4 بجے ٹوپی کے مقام پر منعقدہ جلسے میں پیش کئے جانے والے صوابی ایکشن کمیٹی کے بجلی کے نرخ سمیت تمام مطالبات کے ساتھ عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان اپنے منشور کے ساتھ کھڑے رہیں گے گدون انڈسٹریل اسٹیٹ کے بحالی تمباکو ٹیکس اور تمباکو کاشتکاروں سے متعلق مسائل پر اے این پی نے ہمیشہ ایک موقف اختیار کیا ہے صوابی ایکشن کمیٹی کے اس قدام کو سراہتے ہوئے انشاء اللہ بھر پور شرکت کریں گے تمام کارکن ٹوپی میں اپنی شرکت یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :