ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی محترمہ غزالہ گولہ سے پیپلز پارٹی ہزارہ ونگ کے وفد کی ملاقات

بدھ 5 جون 2024 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2024ء) ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی محترمہ غزالہ گولہ سے پیپلز پارٹی ہزارہ ونگ کے وفد نے نادر علی ہزارہ کی قیادت میں بدھ کے روز اسمبلی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔وفد میں احمد علی بیگ، سردار علی چنگیزئی، صدیقہ خاوری، حوا سخی اور در محمد ہزارہ شامل تھے۔ ملاقات میں سیاسی اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ہزارہ برادری کی فلاح و بہبود اور ترقی سے متعلق امور کے ساتھ ساتھ صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ڈپٹی سپیکر محترمہ غزالہ گولہ نے یقین دہانی کروائی کہ ہزارہ کمیونٹی کے تمام مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، انہوں نے کہا کہ ہزارہ کمیونٹی نے پارٹی کیلئے جو قربانیاں دی ہیں وہ قابل تحسین ہیں ،پیپلز پارٹی ہزارہ ونگ کے وفد نے وقت دینے پر ڈپٹی سپیکر کا شکریہ ادا کیا اور انہیں صوبے میں امن، ہم آہنگی اور ترقی کیلئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔