و*ایران میں6امیدواروں کوصدر کا الیکشن لڑنے کی اجازت‘ سابق صدر محمود احمدی نژاد فارغ

,ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر، سعید جلیلی، علی رضا زاکانی، مسعود پزشکیان، امیر حسین قاضی زادہ اور مصطفیٰ پورمحمدی شامل

اتوار 9 جون 2024 19:10

Vتہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2024ء) ایران کی گارڈین کونسل نے اتوار کو 6 امیدواروں کو 28 جون کو ہونے والے صدارتی انتخاب لڑنے کی اجازت دے دی۔ سابق صدر محمود احمدی نژاد کو پھر اجازت نہ ملی۔ایرانی میڈیا کے مطابق ان امیدواروں میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر، سعید جلیلی، علی رضا زاکانی، مسعود پزشکیان، امیر حسین قاضی زادہ اور مصطفیٰ پورمحمدی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

شوریٰ نگہبان نے سابق صدر محمود احمدی نژاد کو انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی۔واضح رہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی 19 مئی کو ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ انکے ساتھ سوار وزیر خارجہ سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں بھی حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ تہران سے خبر ایجنسی کے مطابق سابق صدر محمود احمدی نژاد کو ایک بار پھر صدارتی انتخاب میں حصہ لینے سے روک دیا ہے۔ اس سے قبل انہیں 2021 کے صدارتی الیکشن میں بھی حصہ لینے کی اجازت نہیں ملی تھی، وہ دو بار ایران کے صدر رہ چکے ہیں۔