
ایران میں صدارتی امیدواروں کی شوری نگہبان نے منظوری دے دی، احمدی نژاد الیکشن سے باہر
شوری نگہبان نے روایت برقرار رکھتے ہوئے کسی خآتون امیدوار کی صدارتی انتخاب کے لیے منظوری نہیں دی
پیر 10 جون 2024 11:42
(جاری ہے)
اس ہیلی کاپٹر حادثے میں مجموعی طور پر 7 اہم شخصیات کا انتقال ہوا تھا۔
اس واقعے کے دو تین روز بعد ہی نئے صدارتی انتخاب کے پراسس کا اعلان کر دیا گیا۔ جس کے تحت صدارتی انتخاب کی تاریخ 28 جون مقرر پائی۔صدارتی انتخاب کے لیے سابق صدر احمدی نژاد سمیت متعدد اہم شخصیات نے اپنے ناموں کی رجسٹریشن کرائی۔ تاہم صدارتی امیدواروں کے ناموں کو فائنل کرنے والے اعلی ترین فورم شوری نگہبان نے سابق ایرانی صدر احمدی نژاد کو آنے والے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا۔انہیں اس سے پہلے بھی ایک بار شوری نگہبان کی طرف سے انتخاب میں حصہ لینے سے روکا جا چکا ہے۔ ایران میں انتہائی مذہبی حکومتی نظام ہے جس کی قیادت سپریم لیڈر خامنہ ای کر رہے ہیں۔شوری نگہبان میں علما پر مشتمل پینل امیدواروں کے انتخاب میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ کرتا ہے۔ یہ پینل سپریم لیڈر خامنہ ای کی سرپرستی میں کام کرتا ہے۔شوری نگہبان نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے کسی خآتون امیدوار کی صدارتی انتخاب کے لیے منظوری نہیں دی ہے۔ نیز ایسے کسی بھی شخص کو امیدوار کے طور پر فائنل نہیں کیا ہے جو ایران کے حکومتی نظام میں تبدیلی کا مطالبہ کرتا ہو۔صدارتی امیدواروں کی انتخابی مہم کے لیے ایران کے سرکاری نشریاتی اداروں پر مباحثے نشر کیے جاتے ہیں۔ نیز بل بورڈرز پر تصاویر بھی لگائی جا سکتی ہیں۔صدارتی امیدواروں میں سے 62 سالہ محمد باقر قالیباف کو اہم ترین امیدوار سمجھا جا رہا ہے۔ وہ تہران کے سابق میئر ہیں۔ نیز وہ پاسداران انقلاب کے ساتھ قریبی تعلق رکھنے والی شخصیت ہیں۔ اس وجہ سے بعض امور میں سخت گیری کا رویہ رکھنے کی شناخت رکھتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
مودی نے فوج کو گرین سگنل دے دیا، بھارتی میڈیا کا دعوی
-
ترک دلہن نے 1 کروڑ 12 لاکھ مالیت کا سونا غزہ کیلئے عطیہ کردیا
-
امریکی بحریہ کا اربوں روپے مالیت کا لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر لاپتا
-
امریکی صدر کا فوجی اخراجات میں 12 فیصد اضافے کا اعلان
-
چین ڈیل کرنا چاہتا ہے، ہم ڈیل کرنے جارہے ہیں، ٹرمپ
-
مجھے پوپ بنایا جائے، امریکا کے صدر ٹرمپ کا ازراہ مذاق بیان
-
دبئی اور شارجہ کے درمیان نئی انٹرسٹی بس سروس کا اعلان
-
نیتن یاھو اور رونن بار کے درمیان تنائو، اسرائیل رونن بار کی برطرفی سے پیچھے ہٹ گیا
-
ہارورڈ یونیورسٹی قوانین میں تبدیلی کا معاملہ، ٹرمپ انتظامیہ نے تحقیقات شروع کرا دیں
-
مودی سرکار پہلگام کال فلیگ آپریشن کی ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار
-
پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی سرکار خوف و ہراس میں مبتلا
-
متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کی کینیڈا کے وزیر اعظم کو کامیابی پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.