سیلز ٹیکس آن سروس کی چوری روکنے کیلئے ریسٹورنٹس میں الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کا فیصلہ
پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے ریسٹورنٹس کا ڈیٹا مرتب کر لیا گیا،خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر ٹاسک سونپ دیئے گئے،الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کو 15 روز کے اندر یقینی بنانے کیلئے نوٹسز جاری کردئیے گئے
فیصل علوی
پیر 10 جون 2024
15:42
(جاری ہے)
اس حوالے سے پنجاب ریونیو اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس آن سروسز کی چوری کو روکنے کیلئے اس سسٹم کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ایف بی آر نے ٹیکس چوری روکنے کیلئے بڑے اداروں کو سافٹ ویئر سسٹم سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بتایاگیا تھا کہ آن لائن انٹیگریشن آف بزنس کے تحت سافٹ ویئر کی تنصیب سے ٹیکس نیٹ میں توسیع کی جائے گی۔ مختلف کمپنیوں، ایلیٹ کلب، صحت و تعلیم کے اداروں کو سافٹ ویئر سسٹم سے منسلک کیا جائے گا، جم کلبوں، ہیلتھ کلب، پرسنل کیئر، ہیلتھ کیئر، سلمنگ کلینکس بھی سافٹ ویئر سے منسلک کئے جائیں گے۔ایف بی آر کا کہنا تھاکہ لاہور جمخانہ، اسلام آباد کلب، چناب کلب، رائل پام لاہور، کراچی جمخانہ اور پولو کلب کو سافٹ ویئر سسٹم سے منسلک کیا جائے گا۔ منی چینجرز، فاریکس ڈیلرز اور غیر ملکی کمپنیوں کو بھی سافٹ کا پابند بنا دیا گیا۔ بڑے ہسپتالوں، لیبارٹریز اور نجی سکول، کالجز میں بھی سافٹ ویئر نصب کیا جائے گا۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ سافٹ ویئر کی تنصیب سے نئی کمپنیاں اور افراد ٹیکس نیٹ میں آئیں گے، پوائنٹ آف سیل سسٹم، فسکل الیکٹرانک ڈیوائس اینڈ سافٹ ویئر ایف بی آر سے منسلک ہوگا، سافٹ ویئر کی تنصیب سے سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس میں ودہولڈنگ ٹیکس کی چوری پر قابو پایا جائےگا۔مزید تجارتی خبریں
-
ایس آئی ایف سی کو بااختیار بنانے کا فیصلہ، غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اہم پیش رفت
-
ایس آئی ایف سی کو بااختیار بنانے کا فیصلہ ، غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے اہم پیش رفت
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس کاروباری ہفتے میں 3.22 فیصد کم ہوا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں14روپے کمی
-
لاہور چیمبر کے زیر اہتمام تین روزہ لاہور شاپنگ فیسٹیول کا لاہور ایکسپو سینٹر میں آغاز
-
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 15 ہزار 5 سو روپے کی بڑی کمی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں14روپے کمی
-
ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,000 روپے اضافہ ریکارڈ
-
ایس ای سی پی نے چھوٹے سرمایہ کاروں کے لئے میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری آسان بنا دی
-
حکومت کا گاڑیوں کی خریداری آسان بنانے کا فیصلہ، 7 سالہ اقساط اور کم ڈائون پیمنٹ کی تجاویز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.