حکومت کا گاڑیوں کی خریداری آسان بنانے کا فیصلہ، 7 سالہ اقساط اور کم ڈائون پیمنٹ کی تجاویز
جمعرات 14 مئی 2026 16:08
(جاری ہے)
مجوزہ پالیسی میں صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھی سخت شرائط شامل کی گئی ہیں، جن کے تحت گاڑیوں کی بکنگ پر قیمت کو فکس کر دیا جائے گا اور بکنگ کی رقم کو کل قیمت کے 20 فیصد تک محدود رکھا جائے گا۔
اگر مینوفیکچرر گاڑی کی ڈیلیوری میں 30 دن سے زائد تاخیر کرے گا تو اسے کائیبور پلس 3 فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوگا، جبکہ وارنٹی کی تمام تر ذمہ داری بھی مقامی مینوفیکچررز پر ڈالی جائے گی۔اس کے ساتھ ساتھ استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کو مرحلہ وار ریگولیٹ کرنے اور مالی سال 2030 تک درآمدی ٹیرف پریمیم کو بتدریج ختم کر کے صفر کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے تاکہ مارکیٹ میں صحت مند مقابلہ پیدا ہو اور صارفین کو سستی گاڑیاں دستیاب ہوں۔حکومت نے اس پالیسی میں الیکٹرک اور نیو انرجی وہیکلز (NEVs) کے فروغ کو بھی خصوصی اہمیت دی ہے، جس کے تحت 2030 تک ملک بھر میں 3 ہزار چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔پالیسی کے مطابق اسلام آباد میں الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس میں مکمل استثنا دیا جائے گا، جبکہ دسمبر 2027 سے سرکاری سطح پر روایتی ایندھن والی گاڑیوں کو الیکٹرک گاڑیوں سے تبدیل کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔اس پانچ سالہ منصوبے کا حتمی مقصد سالانہ 5 لاکھ گاڑیوں کی پیداوار، ایک ارب ڈالر کی آٹو ایکسپورٹس اور مقامی سطح پر پرزہ جات کی تیاری(لوکلائزیشن)میں نمایاں اضافہ کرنا ہے تاکہ ملکی معیشت میں آٹو سیکٹر کا حصہ مزید مستحکم ہو سکے۔مزید تجارتی خبریں
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,000 روپے اضافہ ریکارڈ
-
ایس ای سی پی نے چھوٹے سرمایہ کاروں کے لئے میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری آسان بنا دی
-
حکومت کا گاڑیوں کی خریداری آسان بنانے کا فیصلہ، 7 سالہ اقساط اور کم ڈائون پیمنٹ کی تجاویز
-
وفاقی وزیر تجارت سے چمڑے کی صنعت کے نمائند ہ وفد کی ملاقات ، مسابقتی چیلنجز اور اصلاحاتی تجاویز پر تبادلہ خیال
-
ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ
-
1500 مالیت والے بانڈزکی قرعہ اندازی (کل )
-
برائلرگوشت کی قیمت میں 14 روپے کمی
-
پاکستانی کمپنی ملت ٹریکٹرز نے باضابطہ الیکٹرک وہیکل کے شعبے میں باضابطہ قدم رکھ دیا
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,100 روپے کمی ،فی تولہ 4 لاکھ 91 ہزار 3 سو 62 روپے کا ہوگیا
-
،1500مالیت والے بانڈز کی قرعہ اندازی (کل) ہو گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.