چنیوٹ ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سےایک شخص قتل ہوگیا

منگل 11 جون 2024 18:16

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2024ء) چنیوٹ تھانہ لالیاں کے علاقہ ونوکہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گھر میں سویا ہواایک شخص قتل ہوگیا۔

(جاری ہے)

تھانہ لالیاں کے علاقہ میں فائرنگ سے ایک شخص قتل ہوگیا احمد شیر نامی شخص کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا ،سینیئر افسران اور تھانہ لالیاں پولیس موقع پر پہنچ گئی، واقعہ کی بابت تھانہ لالیاں میں مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔ ڈی پی او عبداللہ احمد کی ہدایت پر ملزمان کو ٹریس کرنے کیلئے ڈی ایس پی کی زیر نگرانی سپیشل ٹیم تشکیل دے دی گئی۔\378