ایام عید میں اوورچارجنگ اور اوور لوڈنگ پرسخت کارروائی عمل میں لائی جائے ،سیکرٹری آر ٹی اے

منگل 11 جون 2024 18:16

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2024ء) سیکرٹری ٹرانسپورٹ اورڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ محمد طارق قریشی کی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی گوجرانوالہ غلام مصطفی انصاری کی سربراہی میں عید الاضحیٰ کے موقع پرمسافروں سے کرایوں کی اوورچارجنگ اوراوورلوڈنگ کی روک تھام کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع بھرکے ٹرانسپورٹرزحضرات اورگڈزمالکان نے شرکت کی۔

سیکرٹری ڈی آرٹی اے نے کہا کہ ٹرانسپوٹرزعیدالاضحی پر پبلک ٹرانسپورٹ میں مقررہ کرایوں کی وصولی کو یقینی بنائیں نیز ہر بس و ویگن اڈے پر کرایہ نامہ نمایاں جگہوں پر آویزاں کیا جائے۔ روٹ پرمنٹ اورفٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر کوئی گاڑی چلنے نہیں دی جائیگی۔اڈوں پر صفائی اور ڈینگی کے خاتمہ کیلئے بھی اقدامات ہونے چاہیئں تاکہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔\378

متعلقہ عنوان :