مقررہ مقامات کے علاوہ قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی خرید و فروخت اور جمع کرنے پر پابندی عائد

اتوار 16 جون 2024 12:20

مقررہ مقامات کے علاوہ قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی خرید و فروخت اور ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2024ء) فیصل آبادمیں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت مقررہ مقامات کے علاوہ قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی خرید و فروخت اور جمع کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر فیصل ۱ٓبادعبداللہ نیئر شیخ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ میں کہاگیاہے کہ ضلع بھر میں قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی خرید و فروخت اور کھالیں جمع کرنے کیلئے مقامات مقرر کردیئے گئے ہیں لہٰذا کوئی بھی شخص ان مقامات کے علاوہ کھالوں کی خرید و فروخت اور جمع کرنے کے اقدام سے باز رہے۔

علاوہ ازیں کالعدم تنظیموں کی طرف سے کھالیں جمع کرنے پر بھی پابندی کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ فیصل ۱ٓبادانتظامیہ کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ عید الاضحی کے موقع پرانتظامیہ کی مانیٹرنگ ٹیمیں متحرک رہیں گی جو خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف مقدمات کے اندراج کے علاوہ گرفتاریاں بھی عمل میں لاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :