چارسدہ، کم عمر بچی سے نکاح کرنے والے 72 سالہ شخص اور نکاح خوان گرفتار

اتوار 16 جون 2024 12:40

چارسدہ،  کم عمر  بچی سے نکاح کرنے والے 72 سالہ شخص اور نکاح خوان  گرفتار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2024ء) چارسدہ کے تھانہ تنگی پولیس نے 13 سالہ بچی سے نکاح کرنے والے 72 سالہ شخص اور نکاح خوان کو حراست میں لے لیا۔چارسدہ پولیس کے مطابق پولیس تھانہ تنگی کو اطلاع ملی کہ زیارت کلے میں عالم سید ولد عمر محمد اپنی 13 سالہ بیٹی کو 5 لاکھ روپے کے عوض پر فروخت کر رہا ہے جبکہ پشاور ارمڑ کے رہائشی 72 سالہ شخص سے ان کا نکاح کیا جارہا تھا۔

(جاری ہے)

اطلاع کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ مسعود احمد کے جاری احکامات پر ڈی ایس پی تنگی زرداد علی خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تنگی مظفر خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ کے دوران ملزمان 72 سالہ شخص حبیب خان ولد غلام حبیب اور نکاح خوان واجد اللہ ولد امین اللہ ساکنان ارمڑ پشاور کو موقع پر گرفتار کیا جبکہ 13 سالہ بچی کا والد موقع سے فرار ہوا۔ایس ایچ او تھانہ تنگی مظفر خان نے بتایا کہ واقعے میں ملوث تمام افراد کے خلاف مقدمہ کرلیا ہے۔فرار ملزم کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لاکر کھڑا کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :