Live Updates

بجٹ میں بلو چستان کے تمام ڈویژنز کو یکساں اہمیت دی گئی ہے۔میر شعیب نو شیروانی

ہفتہ 22 جون 2024 17:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2024ء) صو بائی و زیر خزانہ میر شعیب نو شیروانی نے کہا ہے کہ بجٹ2024-25 میں بلو چستان کے تمام ڈویژنز کو یکساں اہمیت دی گئی ہے ، بجٹ میں عوامی مفاد عامہ کو مد نظر رکھ کر اسکیمات کو تر جیح دی گئی ہے ، کافی عرصے بعد بلو چستان حکومت نے اپنا سر پلس بجٹ پیش کیا ، تعلیم، صحت اور موسمیاتی تبدیلی پر خاص طور پر توجہ مرکوز کی ہے ،ترقیاتی بجٹ میں دس کروڑ تک کے منصوبوں کے لئے سو فیصد بجٹ مختص کیا گیا جس کے دور رس نتائج بر آمد ہونگے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صو بائی و زیر منصوبہ بندی و ترقیات ظہور احمد بلیدی ، تر جمان بلو چستان حکومت شاہد رند اور سیکرٹری خزانہ کے ہمراہ پوسٹ بجٹ پر پر یفنگ دیتے ہو ئے کیا ۔صو بائی وزیر خزانہ میر شعیب نو شیروانی نے کہا کہ بلو چستان کی پسماند گی بہت زیادہ ہے لو گوں کا انحصار حکومت کی جانب سے پیش کر دہ بجٹ پر ہے، حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام وسائل بروے کار لائے گی، بلو چستان میں اربوں روپے لیپس ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہو ئے کہا کہ جب کو ئی فنڈ ریلیز ہوا نہیں تو ضائع کیسے ہوا، سینڈک پروجیکٹ سمیت صوبے کے معدنی وسائل سے اربوں روپے ملنے کی توقع ہے ، زمینداروں کے بجلی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے و زیر اعلی ٰبلو چستان نے و زیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے ۔

(جاری ہے)

و زیر اعظم شہباز شریف نے بلو چستان کے زمینداروں کے ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کے عمل کو سراہا ہے اور ہر قسم کے تعاون کی دہانی بھی کرائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کفایت شعاری پر یقین رکھتی ہے ،صوبے کے وسائل کو احتیاط کے ساتھ خرچ کرنا چاہتے ہیں گیس ڈیویلپمنٹ سر چارج کی مد میں بلو چستان کو اربوں روپے ملنے کا امکان ہے ۔

صو بائی و زیر پی اینڈڈی ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ صوبائی پی ایس ڈی پی کا کل حجم 219 ارب روپے ہے جس میں جاری اسکیمات کی تعداد 3976جبکہ نئی ترقیاتی منصوبوں کی تعداد 2704 ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ اہمیت تعلیم کے شعبے کو دی گئی ہے ،26ارب روپے سے زائد رقم اسکول سیکٹر میں مختص کئے گئے جبکہ دو ارب سکولوں سے باہر بچوں کےلئے رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحت شعبے میں 45فیصد اضا فہ کیا گیا ،گزشتہ سال بجٹ میں 13ارب کے منصوبے شامل تھے، نئے بجٹ میں 23ارب روپے مختص کئے گئے ۔انہوں نے کہا حکومت کا ہدف رواں سال 1200سو سے زائد منصبوں کو بروقت مکمل کرنا ہے ،بلو چستان گرین ٹریکٹر کا فیز ٹو بھی شروع کیا گیا ہے ،گر ین ٹریکٹر کےلئے 2.3ارب روپے رکھے گئے ہیں، صو بے کی تمام سیاسی جماعتیں خواہ وہ حکومتی پینچ سے یا اپوزیشن بجٹ پر کسی اعتراض نہیں اٹھایا ، بلو چستان کے تمام علا قوں کو یکساں اہمیت دی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ 99ارب روپے ضائع ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے، نصیر آباد بلیٹ کی آبادی زیادہ ہے، وہاں پر ایک ہسپتال کی اشد ضرورت ہے تاکہ لو گوں کو بروقت علا ج کی سہو لیات میسر ہو۔صو بائی و زیر ظہور بلیدی نے کہا کہ سوشل سیکٹر میں عوامی ضروریات کے مطابق ترقیاتی بجٹ خرچ کریں گے۔ وفاقی حکومت سے ڈیمز ، ٹرانسمیشن لائنز و دیگر منصبوں کے بات چیت جا رہے گی۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات