قومی وطن پارٹی کے مرکزی چئیرمین آفتاب خان شیرپاؤ کا سابق سینیٹر ہدایت اللہ خان پر دہشت گردانہ حملہ اور شہادت پر اظہار افسوس

بدھ 3 جولائی 2024 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2024ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چئیرمین آفتاب خان شیرپاؤ نےسابق سینیٹر ہدایت اللہ خان پر دہشت گردانہ حملہ اور شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ خان کی شہادت پر دلی افسوس ہوا،ان کے ہمراہ دیگر اہم افراد کی شہادت کا سن کر انتہائی دکھ اور صدمہ ہوا۔ آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ اس واقعہ میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے کسی کوتاہی کی مکمل چھان بین کی جانی چاہئے،اس گھناؤنے فعل کے ذمہ دار عناصر کے خلاف بھی سخت ترین کارروائی بھی کی جانی چاہئے۔