س*این اے 72 سیالکوٹ سے علی زاہد کی کامیابی کیخلاف درخواست پر سماعت 9اگست تک

جمعہ 5 جولائی 2024 20:10

V لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے این اے 72 سیالکوٹ سے ن لیگ کے علی زاہد کی کامیابی کیخلاف درخواست پر سماعت 9اگست تک ملتوی کردی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح ہونے تک سماعت نہیں کی جاسکتی ہے، درخواست میں موقف اپنایا گیاکہ آزاد امیدوار امجد علی باجوہ نے فارم 45 کے مطابق الیکشن میں کامیابی حاصل کی، دھاندلی کرکے ن لیگی امیدوار علی زاہد کو جتوا دیا گیا، استدعا ہے کہ عدالت علی زاہد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے ،عدالت درخواست گزار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔