ڈی پی او اور ڈی سی کامحرم الحرام میں امن وامان کے قیام کے لیے جہانیاں کا دورہ

جمعہ 5 جولائی 2024 21:10

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور ڈپٹی کمشنرخانیوال نےمحرم الحرام میں امن وامان کے قیام اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے جہانیاں کا دورہ کرکےمنتظمین امام بارگاہ سے ملاقات کی اور جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری اور ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کا کہنا تھا کہ عزاداروں اور لائسنس داران کو پر امن ماحول فراہم کیا جائے گا، مذہبی منافرت اور انتہا پسندی کے مرتکب عناصر سے ریاست بھرپور انداز میں نمٹنے گی جبکہ امن و امان کے قیام کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کی گئی ہے۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے تھانہ جہانیاں میں امن کمیٹی ممبران اور مساجد انتظامیہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تیمور خان، ایس ڈی پی او امداد حسین بلوچ، انچارج تھانہ جہانیاں مہرریاض سیال، ممبران امن کمیٹی چوہدری سعید اقبال گورایہ، چوہدری بشارت محمود دھاریوال، محمد شریف تونسوی، محمد عارف سعید، ملک امانت علی، خالد محمود بھٹی، ڈاکٹر عمران فاروق، سید علی رضا شاہ، آغا سید نذیر سمیت منتظمین مساجد موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نےسکیورٹی انتظامات سمیت دیگر مسائل بارے دریافت کیا اور یقین دلایاکہ ممبران امن کمیٹی، تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور منتظمین مجالس و جلوس کے مثبت تعاون سے ضلع بھر میں امن عامہ کا قیام یقینی بنایا جائیگا۔