قصور،منڈی عثمان والا کے نزدیک موسلادھار بارشوں کے باعث چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق ،تین افرادزخمی

ہفتہ 6 جولائی 2024 14:59

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2024ء) قصور کے علاقے منڈی عثمان والا کے نزدیک موسلا دھار بارش کے باعث گھر کی بوسیدہ چھت گر نے سے ایک بچی جاں بحق تین افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

قصور کے نواح منڈی عثمان والا کے نزدیک حالیہ موصلا دھار بارشوں کی وجہ سے ایک خانہ بدوش خاندان کی چھت گر گئی جس سے ملبے تلے آ کر ایک بچی جاں بحق ، 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ چھت گرنے سے دس سالہ زہرہ موقع پر جان کی بازی ہار گئی جبکہ 3 سالہ فاطمہ بتول کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں گھر کا سربراہ چالیس سالہ صفدر، اسکی بیوی آسیہ بی بی اور تین سالہ فاطمہ شامل ہیں۔\378