محکمہ زراعت كی کاشتکاروں کو پیاز کی پنیری کی کاشت فوری مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 10 جولائی 2024 15:40

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2024ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو پیاز کی پنیری کی کاشت فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

فیلڈ انسپکٹر سمبڑیال لیاقت علی نے کہا کہ پیاز کی بہتر پیداوار کے لئے پھلکارا اور ڈارک ریڈ اقسام کو ترجیح دی جائے اور شرح بیج فی ایکڑ 3 سے4 کلوگرام رکھی جائے۔ انہوں نے کہاکہ پیاز کی پنیری کی کاشت کے لئے میرا اور زرخیز زمین کا انتخاب کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ پنیری کی کاشت کے وقت گلی سڑی گوبر کی کھاد ڈال کر زمین میں اچھی طرح ملانے کے بعد آبپاشی کرکے اچھی پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار رہنمائی کے لئے ماہرین زراعت سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :