شہر میں موسلا دھار بارش، اسسٹنٹ کمشنرز کا نکاس آب کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کےدورے

بدھ 10 جولائی 2024 17:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2024ء) ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت صوبائی دارالحکومت میں بارش کے بعد نکاسی آب کا جائزہ لینے کیلئے پر اسسٹنٹ کمشنرز نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر نے اڈہ پلاٹ اور اطراف میں آب نکاسی کا جائزہ لیا،اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نبیل میمن نے کنٹونمنٹ، دھرم پورہ اور باغ علی روڈ پر آب نکاسی کا جائزہ لیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائے بابر نے مزنگ، کوئین روڈ، ٹیمپل روڈ اور اطراف کا دورہ کیا اور نکاسی آب کا جائزہ لیا ۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ افسران انڈر پاسز اور نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کو کلئیر کروانے کے لیے فیلڈ میں موجود ہیں جبکہ ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنا رہا ہے۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی شاہراہوں کو ترجیحی بنیادوں پر کلئیر کروایا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہ سکے۔

متعلقہ عنوان :