سرگودھا، اوباش نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نوکری کاجھانسہ دے کر 17سالہ دوشیزہ کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

بدھ 10 جولائی 2024 18:22

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2024ء) اوباش نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نوکری کاجھانسہ دے کر 17سالہ دوشیزہ کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا جس کی اطلاع پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے اوباش نوجوان حسن نے سوشل میڈیا کے زریعے نوکری کا جھانسہ دے کر 17 سالہ دوشیزہ(م)ٹوبہ ٹیک سنگھ سے سرگودھا بلوایا اورڈی ایچ کیو ہسپتال میں 17 سالہ دوشیزہ کو گن پوائنٹ پر اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا پولیس تھانہ فیکٹری ایریا نے دوشیزہ کو نوکری کا جھانسہ دے کر اپنی ہوس کا نشانہ بنانے والے ملزم جس کو گرفتار کر لیا۔

جس کی تلاش کے لئے چھاپہ میں ملزم اور اسکے ساتھیوں نے مبینہ طور پر کار سرکار میں مزاحمت کرتے ہوئے پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا تاہم پولیس نے ملزم کو قابو کر لیا اور پولیس اسٹیشن منتقل کر کے مصروف تفتیش ہے۔