ملک بھر میں 99فیصد بچے سگریٹ نوشی کے دھوئیں کا شکار ہیں، تحقیق
جمعرات 11 جولائی 2024 19:45
(جاری ہے)
یہ نتائج جو کہ نیکوٹین اور تمباکو ریسرچ جرنل میں شائع ہوئے ہیں کراچی، پاکستان میں SHS کی انتہائی بلند سطح کا ثبوت فراہم کرتے ہیں جہاں تقریباً تمام (99.4%) بچے SHS کا شکار پائے گئے جن میں سے زیادہ تر مردوں کی سگریٹ نوشی کی وجہسے ہوتا ہے۔
تحقیقاتی ٹیم نے ڈھاکہ اور کراچی کے 74 پرائمری اسکولوں سے 2769 بچوں جن کی عمر 9-14 سال تھی پر ایک سروے کیا تاکہ ان کے SHS کے اثرات کا اندازہ لگایا جا سکے۔ اثرات کو ماپنے کے لیے انہوں نے ان کے لعاب کو ٹیسٹ کیا تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ آیا اس میں کوٹینین موجود ہے یا نہیں۔ انہوں نے دونوں شہروں میں رہائشیوں اور مہمانوں کے بالغ سگریٹ نوشی کے رویے اور بچوں میں لعابی کوٹینین کی سطح کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا۔وہ بچے جو سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کے درمیان رہتے ہیں ان میں SHSکے اثرات کی سطح زیادہ معلوم ہوئی با نسبت ان بچوں کے جو سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کے درمیان نہیں رہتے۔ اسی طرح جن گھروں میں سگریٹ نوشی کی جاتی ہے وہ ان بچوں کے مقابلے میں تھوڑی زیادہ SHS سطح رکھتے ہیں جہاں سگریٹ نوشی نہیں کی جاتی۔ آغا خان یونیورسٹی کے ڈاکٹر رومینہ اقبال اور پروفیسر جاوید خان نے نشاندہی کی کہ ’’بچوں کا SHS کے اعلیٰ سطح پر ہونا کئی ترقی یافتہ ممالک کے اعداد و شمار کے برعکس ہے جہاں اب صرف اقلیت کے بچے ایسے خطرات سے دوچار ہوتے ہیں۔‘‘سگریٹ نوشی کے دھوئیں کے اثرات کو دنیا بھر کے سائنسدانوں نے طویل عرصے سے مشاہدہ اور تجزیہ کیا ہے اور یہ خوفناک ہیں۔ یہ ثابت ہو چکا ہے کہ نوزائیدہ و شیر خوار بچوں میں سانس کی نالی کے مختلف انفیکشن اور پھیپھڑوں کی بیماریوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ مزید برآں، تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ موروثی امراض کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں کے زندہ رہنے کے امکانات کم ہوتے ہیں جب انہیں سگریٹ نوشی کے دھوئیں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اورسڈن انفنٹ ڈیتھ سنڈروم (SIDS) کی تعدد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ آرک فاؤنڈیشن، بنگلہ دیش کی پروفیسر رومانہ حق جو اس تحقیق کی شریک مصنفہ بھی ہیں نے کہا کہ ’’اس تحقیق کے نتائج واقعی تشویشناک ہیں اگر ہم بچوں کو سگریٹ نوشی کے دھوئیں (SHS) کی زد میں آنے سے نہیں بچا سکے تو ان میں سانس کی بیماریوں اور متعلقہ اموات کا خطرہ بڑھ جائے گا اور ان کی تعلیمی کارکردگی کمزور ہو جائے گی اور بعد کی زندگی میں سگریٹ نوشی کی شرح زیادہ ہو جائے گی۔‘‘پروفیسر کامران صدیقی، یونیورسٹی آف یارک برطانیہ جو کہ اس تحقیق کے چیف انویسٹیگیٹر ہیں نے کہا کہ ’’بچوں کو SHS کے اثرات سے بچانے کے لئے سگریٹ نوشی سے پاک گھروں اور گاڑیوں کے حق میں بات کرنا ضروری ہے۔ تاہم ان اقدامات کے علاوہ عوامی مقامات اور ٹرانسپورٹ میں سگریٹ نوشی پر پابندیوں کو بھی نافذ کرنا ضروری ہے خاص طور پر وہ عوامی مقامات جہاں بچوں کی اکثریت پائی جاتی ہے جیسے کھیل کے میدان، پارکس اور میلے وغیرہ۔ ان پابندیوں کو تمباکو سے پرہیز کے مشورے اور مدد کے ساتھ مکمل کرنا ضروری ہے۔‘‘تحقیقاتی ٹیم نے بچوں کو اس نقصان سے بچانے کے لیے جامع طریقہ کار کی اپیل کی ہے کہ گھروں میں سگریٹ نوشی کی پابندیاں اور عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کی پابندیوں کے نفاذبہت ضروری ہے۔#مزید قومی خبریں
-
پارلیمنٹ عدلیہ کے پَر کاٹے گی تو کوئی پارلیمنٹ کی گردن کاٹ دے گا، لیاقت بلوچ
-
کوشش ہے وہ ترامیم لائیں جن پر ساری جماعتیں متفق ہوں، پی ٹی آئی کو بھی رویہ تبدیل کرنا چاہیئے، خورشید شاہ کی اپیل
-
آئینی ترامیم سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہیں، مشیراطلاعات خیبرپختونخواہ
-
حکومت کی تمام ترامیم صرف فرد واحد کیلئے ہوتی ہیں
-
چالان کے ساتھ ساتھ کم عمر ڈرائیور کی گاڑی،موٹرسائیکل بھی بند کردی جائے گی ،سی ٹی او لاہور
-
عمران خان کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی حمایت، ناراض رہنماؤں نے خاموشی اختیار کرلی
-
کراچی ایئرپورٹ پر ایک ہی روز میں تیسرا مشتبہ منکی پاکس کیس رپورٹ
-
آئینی ترمیم پر اپنا مائنڈ اپلائی کر رہے ہیں، قوم دعا کرے ہم سے کوئی غلطی نہ ہو جائے، رہنماء جے یو آئی ف کامران مرتضیٰ
-
قوم کو درپیش موجودہ چیلنجز کا حل متحرک اور فعال جمہوری عمل ہے، صدر زرداری
-
اسلام آباد ایئرپورٹ پرعمرہ ویزے کی آڑ میں اٹلی جانے والے 13 مسافر سہولت کار سمیت گرفتار
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چارسدہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار
-
گورنر پنجاب کی ہیلتھ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.