تھائی لینڈ جانیوالے حیدرآباد کے 3 نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ

جمعہ 12 جولائی 2024 19:15

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2024ء) حیدر آباد سے تھائی لینڈ جانے والے 3 نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے۔مذکورہ تینوں نوجوانوں کی حیدر آباد میں موجود فیملیز پریشان ہیں۔

(جاری ہے)

ایک نوجوان کے والد عاشق حسین نے بتایا کہ میرا بیٹا کاشف اپنیدوست فراز اور شہروز کے ساتھ 19 فروری کو بیرونِ ملک گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ تھائی لینڈ سے بیٹے نے فون پر بتایا کہ ملازمت کی پیشکش پر برما جا رہا ہوں۔عاشق حسین کے مطابق تینوں لڑکوں کا کوئی پتہ نہیں ہے، حکومت ان کی وطن واپسی کے لیے اقدامات کرے۔ایس ایس پی فرخ لنجھار کے مطابق بیرونِ ملک نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کی ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے پولیس کواطلاع نہیں دی گئی۔