وزیراعلیٰ مریم نوازکی پالیسی کے مطابق تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کےلئے پنجاب حکومت کوشاں ہے،ایم این اے عامر طلال گوپانگ

ہفتہ 13 جولائی 2024 18:23

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2024ء) چیئرمین ضلعی رابطہ کمیٹی و ممبر قومی اسمبلی عامر طلال گوپانگ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پالیسی کے مطابق تعمیر ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کےلئے پنجاب حکومت کوشاں ہے۔ صوبائی اور قومی حلقوں کی سطح پر عوام کی فلاح کئے لئے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ضلعی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےکہی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرمیاں عثمان علی اور ممبران صوبائی اسمبلی عون حمید ڈوگر اور سبطین رضا بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اجلاس میں ضلع کے 2 قومی اور6صوبائی حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کو پیش کئےگئے۔ ممبران قومی اسمبلی اور ممبران صوبائی اسمبلی کی طرف سے مجموعی طور پر 75 ترقیاتی منصوبے پیش کئے گئے۔

(جاری ہے)

75 ترقیاتی منصوبوں کا مجموعی طور پر 2ارب 25 کروڑ روپے تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ترقیاتی منصوبوں میں رابطہ سٹرکوں کی تعمیرو مرمت، سیویج ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی جیسے منصوبے شامل ہیں۔ممبران صوبائی اسمبلی نے محکمہ صحت میں مختلف بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی۔چیئر مین کمیٹی نے بے ضابطگیوں پرسی ای او صحت کو مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی عامر طلال گوپانگ کی طرف سے 9 ترقیاتی منصوبے پیش کئے گئے جن کی مجموعی لاگت30 کروڑ روپے ہے۔ ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار کی طرے سے 9 ترقیاتی منصوبے پیش کئے گئے جن کی مجموعی لاگت 30 کروڑ روپے ہے۔\378