اپرکوہستان پولیس کا داسو ڈیم پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کی فول پروف سکیورٹی کے لئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری

پیر 15 جولائی 2024 15:32

اپر کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2024ء) اپر کوہستان پولیس کا داسو ڈیم پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے مختلف مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ اپر کوہستان پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ داسو خلیل الرحمان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ڈی ایس پی سرکل داسو سجاد محمد کی زیر نگرانی چینی کیمپس اور اردگرد کے علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا اور مشکوک افراد اور گاڑیوں کی مکمل چیکنک کی۔

اس دوران پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر ایک ملزم کو گرفتار کر کے پستول اور 25 عدد کارتوس برآمد کئے۔ اسلحہ آرڈیننس کے تحت گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے تھانوں کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز، انٹری پوائنٹس پر سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔