خیبرپختونخوا حکومت کا تمباکو پر عائد ٹیکس کی شرح میں اضافہ واپس لینے کا فیصلہ

بدھ 24 جولائی 2024 16:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2024ء) خیبرپختونخوا حکومت نے تمباکو مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے حالیہ بجٹ میں تمباکو پر عائد ٹیکس کی شرح میں اضافہ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت نے بجٹ میں تمباکو پر 50 روپے فی کلو تک ٹیکس عائد کیا تھا لیکن اب حکومت نے تمباکو ریٹ میں اضافہ واپس لینے کے لیے فنانس بل میں ترمیم پیش کردی ہے۔

ترمیمی فنانس بل میں ورجینا تمباکو پر عائد ٹیکس 25 روپے فی کلو کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ وائٹ پتہ تمباکو پر ٹیکس 30 روپے سے کم کرکے 15روپے فی کلو کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔مجوزہ ترمیم بل کے مطابق تمباکو پر عائد ٹیکس میں سالانہ 10 فیصد اضافہ ہوگا جبکہ نسوار پر فی کلو ساڑھے سات روپے ٹیکس برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔