اداکارہ منال خان نے شوہر، احسن محسن اکرام اور بیٹے حسن اکرام کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کردی

جمعرات 25 جولائی 2024 22:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2024ء) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے شہور، احسن محسن اکرام اور بیٹے حسن اکرام کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کی ہے۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر میں اُن کے ننھے سے بیٹے حسن اکرام کا چہرہ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

البتہ اس تصویر میں بھی منال خان کے بیٹے کا چہرہ آدھے رُخ سے ہی نظر آ رہا ہے جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کا بیٹا اُن سے مشابہت رکھتا ہے۔

منال خان نے بیٹے اور شوہر کے ہمراہ شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں بتایا ہے اُن کا بیٹا اپنے والد کی کلاسک کار میں پہلی بار باہر ڈرائیو پر نکلا ہے۔واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری کی جڑواں بہنیں، اداکارائیں، منال اور ایمن خان عرصہ دراز سے اسکرین سے غائب ہیں اور اپنے ذاتی کاروبار اور خاندان پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :