ایس ای سی پی کی یورپی یونین میں پاکستانی سفارتی مشن کے نمائندوں کمپنیوں کے آسان اندراج بارے بریفنگ

جمعرات 25 جولائی 2024 23:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2024ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو سہل بنانے کے اپنے مقصد کے پیش نظر، وزارت خارجہ کے تعاون سے یورپی ممالک میں پاکستان کے سفارتی مشنز اور قونصلر نمائندروں کے لئے آن لائن آگاہی سیشن منعقد کیا جس میں انہیں پاکستان میں کمپنیوں کی رجسٹریشن کے آسان طریق کار بارے بریفنگ دی گئی۔

اس بریفنگ سیشن میں یورپ میں پاکستان کے ممالک کے 27 مشنز اورقونصل خانوں کے نمائندوں نے شرکت کی جن میں برسلز ، ہیگ ، ڈبلن ، ایتھنز ، پیرس ، روم ، میڈرڈ ، لزبن ، اسٹاک ہوم ، کوپن ہیگن ، پراگ ، برلن ، ویانا ، وارسا ، صوفیہ ، سرائیوو ، تیونس ، برن ، بڈاپسٹ ، لندن ، منسک ، باکو ، اوسلو ، انقرہ ، بخارسٹ ، ماسکو ، کیف اور بیلگریڈ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی کی ٹیم نے پاکستان میں کمپنی رجسٹریشن کے طریقہ کار کو آسان کرنے کے لیے کی گئی حالیہ اصلاحات بارے آگاہ کیا۔

کونسلروں کو بتایا گیا کہ چونکہ اب کمپنی کی رجسٹریشن اور ان کارپوریشن کے بعد کی فائلنگ مکمل طور پر ڈیجیٹل اور آن لائن مکمل ہو چکے ہیں ، اس لیے ممکنہ سرمایہ کار اب آسانی سے بیرون ملک سے سے نہ صرف کمپنی کو رجسٹر کروا سکتے ہیں بلکہ اپنی کمپنیوں کی فائلنگ اور بیرون ملک سے ریٹرن کا انتظام آن لائن ہی کر سکتے ہیں۔مزید برآں ، بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے قانونی تقاضوں کی تفصیلی وضاحت بھی کی گئی ، جیسے کہ سفارت خانوں کے ذریعے رجسٹریشن دستاویزات کی ہیگ کنونشن کے مطابق تصدیق۔

ایس ای سی پی نے ملک میں کاروباری ّسانیوں کے لیے کی گئی اصلاحات اور اقدامات پر بھی بریفنگ دی۔شرکاء نے ایسی مفید بریفنگ منعقد کرنے پر ایس ای سی پی کو سراہا۔ وزارت خارجہ اور ایس ای سی پی نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے دیگر ممالک کے مشن کے لئے بھی اس طرح کے سیشن منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔#