افغانستان میں بڑھتی دہشتگردی پورے خطے کے لیے باعث تشویش

روسی وزیر خارجہ کا بھی افغانستان میں دہشتگردی کی لہر پر تشویش کا اظہار

جمعہ 26 جولائی 2024 13:48

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2024ء) افغانستان میں بڑھتی دہشت گردی کے باعث خطے میں تشویش کی لہردوڑ گئی،طالبان کے اقتدارمیں آنے کے بعد افغانستان اورہمسایہ ممالک کو جن مسائل کا سامنا ہے ،ان میں دہشت گردی سر فہرست ہے۔عالمی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق طالبان کے اقتدارمیں آتے ہی خطے میں نا صرف دہشت گردی بڑھی بلکہ علاقائی امن بھی داپرلگ گیا۔

(جاری ہے)

اس وقت افغانستان میں متعدد دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں جن کی مذموم کارروائیوں کی وجہ سے خطے کا امن خطرے میں ہے۔حال ہی میں روسی ڈپٹی وزیرخارجہ نے افغانستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر گہری تشویش کااظہارکیا ہے،ماسکو میں ہونے والی برکس کانٹر ٹیررزم ورکنگ گروپ کی میٹنگ میں روسی ڈپٹی وزیر خارجہ سر گے ورشنین نیافغانستان میں دہشت گردی کوعالمی مسئلہ قراردیا۔روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کو چاہیے کہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے دہشت گرد گروپوں کے خاتمے کا سدِباب کرے۔