جیکب آباد سٹی پولیس کا کار سے 72کلو سے زائد مضر صحت گٹکا برآمد کرنے کا دعویٰ ،2 ملزمان گرفتار

ہفتہ 27 جولائی 2024 20:24

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2024ء) جیکب آباد سٹی پولیس کا کار سے 72کلو سے زائد پان پراگ اور گٹکا برآمد کرنے کا دعوی دو ملزمان گرفتار کیس داخل تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے تلاشی کے دوران الٹو کار نمبرBJT061سے ساڑھے 72کلو مضر صحت پان پراگ گٹکا برآمدکرنے کا دعوی کیا ہے پولیس کے جاری اعلامیے کے مطابق کاروائی میں دو ملزمان شاہد ولد نظیر ابڑو اور ایاز ولد شفیع محمد دشتی کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔#

متعلقہ عنوان :