غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے جاری، مزید 11 فلسطینی شہید

جمعرات 1 اگست 2024 16:49

مقبوضہ غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2024ء) غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں جس میں مزید 11 فلسطینی شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق مغازی کیمپ میں اسرائیل کی گولہ باری سے 8 اور نصیرات پناہ گزین کیمپ میں گھر پر حملے میں 3 فلسطینی شہید ہوئے۔

(جاری ہے)

7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 39 ہزار 400 سے زائد ہوگئی ہے۔دوسری جانب بیروت میں اسرائیلی حملے میں ایک ایرانی فوجی مشیر بھی جاں بحق ہوا۔ اقوام متحدہ میں جاپان کے نائب نمائندے نے مشرق وسطی میں تنازعات روکنے کیلئے کوششوں میں اضافے پر زور دیا ہے۔