ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا نئی سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ ، نیلامی کے عمل کا مشاہدہ کیا

جمعہ 2 اگست 2024 13:08

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2024ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال کی ہدایات کے مطابق سید مشرف عباس آکشنر مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ نے علی الصبح نئی سبزی وفروٹ منڈی موضع بھڈال سیالکوٹ کا دورہ کیا اور نیلامی کے عمل کا مشاہدہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نیلامی کے عمل کو صاف اور شفاف بنانے کے لیے نیلامی کی کڑی نگرانی کے احکامات جاری کیے۔ آکشنر مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ نے اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ بھی لیا اور کہا کہ کسی صورت گرانفروشوں کو ناجائز منافع کمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس موقع پر شاہد محمود بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :