Live Updates

پی ٹی آئی پر پابندی لیگی رہنماؤں کا صرف خواب رہ گیا‘بیرسٹر سیف

بانی پی ٹی آئی جعلی فارم 47 اور مینڈیٹ چور شریف خاندان کی طرح لندن بھاگنے والوں میں سے نہیں

ہفتہ 3 اگست 2024 12:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2024ء) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لیگی رہنماؤں کا صرف خواب رہ گیا۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ چور ن لیگ عمران خان سے جیل میں بھی خوفزدہ ہے، ان کے بیان سے مینڈیٹ چوروں کی دوڑیں لگ جاتی ہیں، بانی پی ٹی آئی جعلی فارم 47 اور مینڈیٹ چور شریف خاندان کی طرح لندن بھاگنے والوں میں سے نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لیگی رہنماؤں کا صرف خواب رہ گیا، عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف جعلی سرکار کی تمام سازشیں ناکام ہو چکی ہیں۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان، پی ٹی آئی رہنما، کارکن ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں، فارم 47 جعلی سرکار شکست تسلیم کر کے قوم سے معافی مانگ کر فوراً استعفیٰ دیں بصورت دیگر ان کا آخری انجام انتہائی ناگفتہ بہ ہوگا۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ ملکی ترقی کا واحد حل جعلی فارم 47 حکومت کا خاتمہ اور نئے شفاف انتخابات ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات