وزیراعلی خیبر پختونخوا کا ضلع اپر چترال بونی میں گلیشیئر پھٹنے سے بونی گول میں سیلابی صورتحال پر متعلقہ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ سے رابطہ

ہفتہ 3 اگست 2024 17:48

وزیراعلی خیبر پختونخوا کا ضلع اپر چترال بونی میں گلیشیئر پھٹنے سے بونی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2024ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے ضلع اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی میں گلیشیئر پھٹنے سے بونی گول میں سیلابی صورتحال پر متعلقہ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی ہاؤس پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی نے بونی گول کے آس پاس آبادی کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئےضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ رہے۔

وزیراعلی نے ہدایت کی ہے کہ ضلعی ہیڈکوارٹر بونی میں تمام متعلقہ عملے کی چھٹیاں منسوخ کی جائیں، درپیش صورتحال میں جانی نقصانات سے بچنے کےلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں، نقصانات کی صورت میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں فوری طور پر شروع کی جائیں اور اس سلسلے میں تمام تر تیاریاں ہنگامی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں۔ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ گلیشیئر پھٹنے سے پیش آنے والی صورتحال کے بارے میں صوبائی حکومت کو بروقت آگاہ رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :