سندھ کونسل یونیفائیڈ سروس ایم اینڈ ای انجینئرنگ کیڈر کے سینئر انجینئرز کو گریڈ 20 میں پرموشن ملنے پر سیدذوالفقارشاہ کی مبارکباد

اتوار 4 اگست 2024 18:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2024ء) بلدیاتی اداروں کے ملک گیر مزدوررہنما سیدذوالفقارشاہ نے SCUGسندھ کونسل یونیفائیڈ گریڈ سروس ایم اینڈ ای انجینئرنگ کیڈر کے سینئر انجینئرز عباس علی شاہ،رحمت اللہ شیخ اور مبین شیخ کی گریڈ 20 میں پرموشن پر انہیں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے انکی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے ان افسران کا ملازمین کے ساتھ ہمیشہ رویہ نہایت ہمدردانہ اور شفقانہ رہا ہے۔

(جاری ہے)

ماضی کی طرح بلدیاتی ملازمین کا انکے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :