خواجہ سلمان رفیق کاغلاف کعبہ کی مینوفیکچرنگ کرنے والی کسواء فیکٹری کا دورہ

غلاف کعبہ کی مینوفیکچرنگ کرنے والی فیکٹری کا دورہ سعادت سے کم نہیں ‘ وزیر صحت

پیر 5 اگست 2024 13:12

خواجہ سلمان رفیق کاغلاف کعبہ کی مینوفیکچرنگ کرنے والی کسواء فیکٹری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2024ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے غلاف کعبہ کی مینوفیکچرنگ کرنے والی کسواء فیکٹری کا دورہ ۔انچارج کسواء فیکٹری احمد السوری نے صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کو فیکٹری کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ کسواء مینوفیکچنرنگ فیکٹری میں نایاب نوادرات دیکھ کر انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔کسواء فیکٹری میں غلاف کعبہ کو بنوائی سمیت تمام مراحل سے گزاراجاتاہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ غلاف کعبہ کی مینوفیکچرنگ کرنے والی کسواء فیکٹری کا دورہ کسی سعادت سے کم نہیں ہے۔