لیسکو نے نادہندگان سے 3 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی

280 روز سے جاری مہم کے دوران 1 لاکھ 9 ہزار 272 نادہندگان سے ریکوری کی گئی‘ ترجمان

پیر 5 اگست 2024 13:38

لیسکو نے نادہندگان سے 3 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے نادہندگان سے 3 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی ۔ ترجمان کے مطابق نادہندگان کے خلاف جاری مہم کو 280 روز مکمل ہوچکے ہیں،اس دوان 1 لاکھ 9 ہزار 272 نادہندگان سے 3 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نادرن سرکل میں 15804 نادہندگان سے 492.04 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 14420 نادہندگان سے 743.10 ملین کی ریکوری کی گئی۔

سینٹرل سرکل میں12664 نا دہندگان سی499.64 ملین اور ساتھ سرکل میں 6656 نادہندگان سے 187.86 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 9686 نادہندگان سے 279.29 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 12749 نادہندگان سے 483.97 ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں17031 نادہندگان سے 220.08 ملین جبکہ قصور سرکل میں 20262نا دہندگان سے 493.24 ملین کی ریکوری کی گئی۔

متعلقہ عنوان :