برائلر مرغی کی بین الصوبائی نقل و حمل روکنے کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل طلب

پیر 5 اگست 2024 16:17

برائلر مرغی کی بین الصوبائی نقل و حمل روکنے کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے برائلر مرغی کی بین الصوبائی نقل و حمل کو روکنے کے خلاف درخواست پر سماعت 16اگست تک ملتوی کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کیے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ حکومت پنجاب نے برائلر مرغی کی بین الصوبائی نقل حمل پر پابندی عائد کردی،حکومت پنجاب نے پابندی مرغی کا گوشت سستا کرنے کیلئے لگائی،چکن کی 80 فیصد پیدوار پنجاب میں ہوتی ہے،حکومت نے برائلر مرغی کی خوارک سستی کرنے کیلئے اقدامات نہیں کیے،آئین کے تحت ملک بھر میں کسی پر کاروبار کرنے پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی،برائلر مرغی کی بین الصوبائی نقل حمل پر پابندی غیر آئینی ہے،بین الصوبائی مسائل دیکھنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

استدعا ہے برائلر مرغی کی دوسرے صوبوں کو برآمد پر پابندی کالعدم قرار دیا جائے۔