گلوکارہ شبنم مجید اور علی ہاشمی کا مشترکہ ویڈیو’’یارجدوں چوری چوری‘‘ ریلیز

منگل 6 اگست 2024 14:03

گلوکارہ شبنم مجید اور علی ہاشمی کا مشترکہ ویڈیو’’یارجدوں چوری چوری‘‘ ..
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2024ء) معروف گلوکارہ شبنم مجید اور گلوکار علی ہاشمی کا نیا مشترکہ ویڈیو سونگ’’یارجدوں چوری چوری‘‘ ریلیز کردیاگیا،تفصیلات کے مطابق اس ویڈیوکو گذشتہ روز تھرپروڈکشن نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیاہے۔اس گانے کا میوزک استادواجد علی خان طافونے ترتیب دیاہے اس کی مکس ماسٹرنگ شاہ رخ نے کی ہے اس گانے کی ویڈیو ڈائریکشن نوید چوہدری نے دی ہیں جس کے ڈی او پی سلمان خان تھے۔

(جاری ہے)

اس گانے کے پروڈیوسر سید حسن علی شاہ ہیں ایک ملاقات کے دوران گلوکار علی ہاشمی نے بتایاکہ ان کا یہ گلوکارہ شبنم مجید کے ساتھ پہلا ڈیوٹ سونگ ہے انشاء اللہ ان کے پرستاروں کو یہ بہت پسندآئیگا۔علی ہاشمی کا کہناتھا کہ اس گانے کی ویڈیو ہدائتکار نوید چوہدری نے مری کی خوبصورت لوکیشنز پر بنائی ہے جس نے گانے کو چار چاندلگا دئیے ہیں۔گلوکارہ شبنم مجید کا کہناتھا کہ گلوکار علی ہاشمی ایک بہت سریلا گلوکار ہے اس نے اس گانے کو بہت اچھے طریقے سے نبھایاہے انشاء اللہ ان کا یہ مشترکہ گانا مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :