سیمنٹ کی برآمد میں ماہانہ بنیادوں پر 22 فیصد اضافہ ریکارڈ

سیمنٹ کی مجموعی کھپت میں سالانہ بنیاد پر 11فیصد کمی ہوئی ہے،آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن

منگل 6 اگست 2024 14:35

سیمنٹ کی برآمد میں ماہانہ بنیادوں پر 22 فیصد اضافہ ریکارڈ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2024ء) ملک سے سیمنٹ کی برآمد میں جولائی کے دوران ماہانہ بنیاد پر 22 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ،تاہم اس کی مجموعی کھپت میں سالانہ بنیاد پر 11 فیصد کمی ہوئی۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق جولائی 2024 میں سیمنٹ کی برآمد کا حجم 0.55 ملین ٹن ریکارڈ کیاگیا جو گزشتہ سا ل جولائی کے مقابلے میں 22 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں سیمنٹ کی برآمد کا حجم 0.45 ملین ٹن ریکارڈکیاگیا ۔

(جاری ہے)

اعدادوشمار کے مطابق جون کے مقابلے میں جولائی میں سیمنٹ کی برآمد میں ماہانہ بنیاد پر 16فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جون میں سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 0.47 ملین ٹن ریکارڈ کیاگیا تھا جو جولائی میں بڑھ کر 0.55 ملین ٹن ہوگیا۔اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2024 میں سیمنٹ کی ملکی فروخت کا حجم 2.46 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیاجو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 11فیصد کم ہے، گزشتہ سال جولائی میں سیمنٹ کی برآمد کا حجم 2.78 ملین ٹن ریکارڈکیاگیا تھا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جون کے مقابلے میں جولائی میں سیمنٹ کی فروخت میں ماہانہ بنیاد پر 20 فیصد کمی ہوئی ، جون میں 3.08ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈکی گئی جو جولائی میں کم ہو کر 2.46 ملین ٹن ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :