روبینہ اشرف متنازع ویب سیریز ’’برزخ‘‘ کے حق میں بول اٹھیں

منگل 6 اگست 2024 18:21

روبینہ اشرف متنازع ویب سیریز ’’برزخ‘‘ کے حق میں بول اٹھیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2024ء) زی فائیو اور زی زندگی کی تازہ ترین پیشکش ’’برزخ‘‘ اس وقت اپنے عجیب موضوعات کی وجہ سے تنازعات کا شکار ہے، اور ناظرین کہانی کے عجیب وغریب موضوعات کی وجہ سیاسی پسند نہیں کر رہے ہیں۔ ان کی جانب سے سیریز کو بینڈ کرنے کا مطالبہ کیاجارہاہے۔ناظرین کے ساتھ ساتھ شوبز شخصیات نے بھی برزخ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تاہم کچھ فنکار اس کے دفاع میں بولنے کے لیے اٹھ کھڑے ہیں۔روبینہ اشرف پاکستان شوبز کی ایک سینیئر آرٹسٹ اور تجربہ کار فنکارہ ہیں، وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ آج کل تجزیہ نگار کے طور پر ایک شو میں ڈراموں کا بھی جائزہ لیتی ہیں۔حال ہی میں انہوں نیایک مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی، جس میں دوسرے شوز کی کئی مثالیں دے کر ڈرامے کا دفاع کرنے کی کوششش کی۔

(جاری ہے)

روبینہ کا کہنا تھا کہ ہماریمعاشرے میں جو کچھ ہورہا ہے ہماری فلمیں اور ڈرامے اس کی عکاسی کرتے ہیں، ڈرامے معاشرے کو نہیں بناتے ہیں، بلکہ وہ معاشرے سیموضوعات اٹھاتے ہیں۔ ہم نے بہت سے ایسے موضوعات پر ڈرامے بنائے ہیں جنہیں ممنوع سمجھا جاتا ہے۔ کیونکہ یہ سب کچھ ہورہا ہے، ہم سکھا نہیں رہے بلکہ بتارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس ملک میں مائی ری جیسے ڈرامے بھی بنائے ہیں۔ ڈرامے معاشرے کی حقیقت کو دکھاتے ہیں نہ کہ اس کے برعکس۔ اس طرح برزخ بھی ایک ایسا ڈرامہ ہے جو ایک حقیقت دکھا رہا ہے۔ لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے گھروں اور اپنے بچوں کو بچائیں۔

متعلقہ عنوان :