عامرخان کا فاطمہ ثنا شیخ کے والد اور بوائے فرینڈ کا کردار ادا کرنے پر دلچسپ جواب

جمعرات 3 جولائی 2025 21:20

عامرخان کا فاطمہ ثنا شیخ کے والد اور بوائے فرینڈ کا کردار ادا کرنے پر ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2025ء) بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے خود سے نصف عمر اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کے والد اور دوسری فلم میں ان کے بوائے فرینڈ کے کردار کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اداکارہ کے اصلی والد نہیں۔فاطمہ ثنا شیخ کی عمر 33 جب کہ عامر خان کی 60 سال ہے اور دونوں نے دنگل میں باپ اور بیٹی کا کردار بھی ادا کیا تھا۔

دنگل فلم میں باپ اور بیٹی کا کردار ادا کرنے کے بعد دونوں نے ٹھگس آف ہندوستان میں رومانوی جوڑی کا کردار بھی ادا کیا تھا، جس پر عامر خان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔تاہم اب عامر خان نے فلموں میں ایک ہی اداکارہ کے والد اور بوائے فرینڈ کا کردار ادا کرنے پر خاموشی توڑتے ہوئے اپنے فیصلے کا دفاع کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اداکارہ کے اصلی والد نہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ماضی میں بھی بڑے اداکار و اداکارائیں ماں اور بیٹے کا کردار ادا کرنے کے باوجود بوائے اور گرل فرینڈ بھی بنے ہیں۔عامر خان نے مثال دی کہ ماضی میں امیتابھ بچن اور وحیدہ رحمن نے ماں اور بیٹے کا کردار بھی ادا کیا لیکن دونوں کو بعض فلموں میں رومانوی جوڑے کے طور پر بھی دکھایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ حقیقی زندگی میں نہیں بلکہ فلموں میں ایک دوسرے کے رشتے دار بنتے ہیں، اس لیے دیکھنے والوں کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔عامر خان کے مطابق وہ حقیقی زندگی میں فاطمہ ثنا شیخ کے والد ہیں، نہ حقیقی زندگی میں ان کے بوائے فرینڈ ہیں بلکہ وہ صرف فلمی پردے میں اپنے کردار ادا کرتے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ٹھگس آف ہندوستان میں فاطمہ ثنا شیخ کا کردار پہلے بڑی اداکاراوں کو آفر کیا گیا تھا لیکن تمام اداکاراوں نے پیش کش مسترد کی۔

ان کے مطابق دپیکا پڈوکون، شردھا کپور اور عالیہ بھٹ سمیت دیگر اداکاراوں کو بھی کردار کی پیش کش کی گئی تھی لیکن تمام اداکاراوں نے کام کرنے سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد فاطمہ ثنا شیخ کو کاسٹ کیا گیا۔انہوں نے اعتراف بھی کیا کہ ٹھگس آف ہندوستان کی کہانی کمزور تھی، شاید اسی وجہ سے ہی اداکاراوں نے کام سے انکار کیا۔